جب تک دلِ صدیقؓ سا وجدان رہے گا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21نومبر 2008 ء میں مکرم ثاقب زیروی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

جب تک دلِ صدیقؓ سا وجدان رہے گا
ایماں کا ہر اک مرحلہ آسان رہے گا
اے قافلہ سالار فدایانِ رسالت
لاریب ترا عشق پہ احسان رہے گا
تا حشر جہاں جھومے گا روداد حِرا پر
تا حشر لبوں پر ترا عنوان رہے گا
اخلاص کو ایثار کی توفیق عطا کر
مولا! تو ہمیں جرأت صدیقؓ عطا کر

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/6MtQy]

اپنا تبصرہ بھیجیں