جس کی الفت میں گرفتار تھے لاکھوں انساں – نظم
ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ لندن مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
جس کی الفت میں گرفتار تھے لاکھوں انساں
اور وہ ایسا کہ لاکھوں پہ فدا رہتا تھا
ہاں وہی شخص جو رہتا تھا دلوں میں ہر دَم
وہ جو ہر سانس کی ڈوری میں بندھا رہتا تھا
زیرِ بار اس کی محبت کئے رکھتی تھی ہمیں
حسن و احساں تلے راشدؔ بھی پڑا رہتا تھا