جو بھی تجھ سا دکھائی دیتا ہے – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر وسیم احمد طاہر کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

جو بھی تجھ سا دکھائی دیتا ہے
مجھ کو اپنا دکھائی دیتا ہے
آنکھ اس کی ستارہ لگتی ہے
چاند چہرہ دکھائی دیتا ہے
یہ ضروری نہیں کہ ہو ویسا
ہم کو جیسا دکھائی دیتا ہے
تجھ کو آتا ہے میرا عیب نظر
مجھ کو تیرا دکھائی دیتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں