جھوم اے کالی گھٹا – نظم
لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں شائع ہونے والا مکرم جمیل الرحمٰن جمیل صاحب کا خوبصورت کلام:
جھوم اے کالی گھٹا
رقص کر بادِ صبا
روحِ عالم گنگنا
آ گیا ہے ، آگیا
وہ محمدؐ کا غلام
اس زمانے کا امام
لب پہ ہیں حمد و درود
مست ہیں اہلِ سجود
بھیجتی ہے روز و شب
عشق کی بزم سرود
اپنے ساقی پر سلام
آ گیا ہے ، آ گیا
اس زمانے کا امام