حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی سوانح عمری
حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی سوانح عمری مرتب کرنے کا خیال سب سے پہلے حکیم فیروزالدین صاحب لاہوری کو آیا۔ ان کی خواہش پر حضورؓ نے اپنی طبی سوانح عمری لکھوائی جو 1907ء میں اخبارات ’’الحکم‘‘ اور ’’حکیم حاذق‘‘میں شائع ہوئی۔
1910ء میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحبؓ عرفانی نے ’’حیات النور‘‘ لکھنے کا ارادہ کیا اور اس سلسلہ کی چند اقساط اخبار ’’الحکم‘‘ میں شائع کیں۔
پھر محترم اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور حضورؑ نے 1912ء تک کے اپنے مکمل حالات اُنہیں لکھوا دئیے جو محترم اکبر شاہ صاحب کے ایک مضمون کے ہمراہ اسی سال ’’مرقاۃالیقین فی حیاۃ نورالدین‘‘ کے نام سے شائع ہوئے۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍ستمبر 1996ء میں شائع شدہ ایک مضمون میں حضورؓ کے حالات زندگی کی اشاعت کے متعلق تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔