حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جون 2001ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی سیرت کے بارہ میں ایک مضمون (مرتبہ:مکرم عطاء الرقیب منور صاحب) شامل اشاعت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حضورؒ کو غیرمعمولی شرم و حیا کی صفت سے نوازا ہوا تھا۔ ایک صاحب نے 1965ء میں محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے نام اپنے خط میں یوں لکھا: ’’کوئی چونتیس پینتیس سال کی بات ہے کہ وٹرنری کالج کے تین طالب علموں کو جن میں سے ایک یہ خاکسار بھی تھا کہ حضور اقدس (حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ) سے شرف ملاقات کا ایک موقع حاصل ہوا۔ اثنائے گفتگو یکایک قطع کلام کرتے ہوئے حضرت اقدس نے فرمایا: اسلام کی نشأۃ اولیٰ کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانؓ میں شرم و حیا بے انتہا تھی۔ یہی حال میاں ناصر احمد کا ہے اور یہ بھی مجسم شرم و حیا ہے۔‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں