حضرت شیخ نور احمد صاحب میرٹھی رضی اللہ عنہ
حضرت شیخ نور احمد صاحب میرٹھی رضی اللہ عنہ نے 48 صفحات کے ایک مختصر رسالہ میں اپنے حالات لکھے ہیں جس کا نام ’’نور احمد‘‘ ہے۔ قادیان کا پہلا پریس ’’ریاضِ ہند‘‘ لگانے کا شرف 1892ء میں آپؓ کو ہی حاصل ہوا۔ ’’نور احمد‘‘ کا مختصر تعارف روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 1995ء کی زینت ہے۔