حضرت مصلح موعودؓ کو ایک غیرازجماعت کا اظہار عقیدت – نظم
ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ فروری 2010ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی وفات پر ایک غیراز جماعت دوست جناب نیازآگیں دامن صاحب کا منظوم اظہار عقیدت شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے:
شور ہے ، میرِ کارواں اٹھا
محرمِ رازِ کُن فکاں اُٹھا
محفلِ ذکر و فکر ویراں ہے
دینِ فطرت کا ترجماں اُٹھا
مئے عشقِ رسولؐ رکھتا تھا
میکشی کے اصول رکھتا تھا
چشمِ اہلِ نظر کا تارا تھا
عام حسنِ قبول رکھتا تھا
جانشینِ مسیحؑ ثانی تھا
حجتِ پاک کی نشانی تھا
روحِ عزم و عمل کا فتویٰ ہے
اک نئے دَور کا وہ بانی تھا