حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍نومبر 1996ء میں حضرت مولانانذیر احمدعلی صاحب کے بارہ میں محترم صلاح الدین صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔
حضرت مولانا صاحب نے 1953ء بہت تنگ دستی کی حالت میں بڑی حسرت سے یہ اظہار کیا کہ جوانی میں آپ کو بڑی بڑی رقوم چندہ میں دینے کی توفیق ملی ہے مگر بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے چندروپے ہی پیش کر پاتے ہیں۔اسی شام آپ کے کسی مقروض نے آپ کو پچاس روپے بھجوائے تو باوجود سخت تنگ دستی کی حالت ہونے کے آپ نے وہ رقم چندہ میں دیدی۔
1955ء میں حضرت مصلح موعودؓ پر حملہ کی اطلاع سن کر حضرت مولانا زارزار رونے لگے اور ایک روز بیان کیا کہ میں روزانہ دعا کرتا ہوں کہ میری بقیہ زندگی اللہ تعالیٰ حضورؓ کو دیدے۔