حضرت مولوی احمد دین صاحبؓ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 1997ء میں حضرت مولوی احمد دین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔
حضرت مولوی صاحب ؓ کا نام حضرت مسیح موعودؑ نے 313؍ اصحاب میں 288 نمبر پر اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں شامل کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ ’’منارہ‘‘ نامی ایک گاؤں کے رہنے والے تھے اور آپؓ کو ضلع چکوال کا پہلا احمدی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ آپؓ کے ذریعہ ہی دوالمیال میں احمدیت کا آغاز ہوا۔ منارہ میں آپؓ نے ایک مسجد بھی تعمیر کروائی جس میں امامت بھی آپؓ کروایا کرتے تھے۔ آپ کی وفات 1933ء میں بعمر 70 سال ہوئی اور منارہ میں ہی تدفین ہوئی۔