حضرت مولوی سید غلام محمد صاحب

حضرت مولوی سید غلام محمد صاحب افغانستان کے معزز جاگیردار تھے، حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ کے سایہ عاطفت میں پرورش پائی، اُن کے شاگرد ہوئے اور اُنہی کے ذریعہ قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ حضرت صاحبزادہ صاحب کی شہادت کے بعد آپ کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ چنانچہ لمبا عرصہ روپوش رہے اور قید میں بھی رہے۔
آپ اتنے پُرجوش مبلغ تھے کہ خوفناک حالات کے باوجود بہت سے افراد آپ کے ذریعہ احمدی ہوئے۔جب افغانستان کے بہت سے احمدی شہید کر دئیے گئے یا قید میں ڈال دئیے گئے تو آپ ہجرت کر کے قادیان آ گئے جہاں 28؍جولائی 1932ء کو آپ نے وفات پائی اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔
آپ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 1996ء میں محترم سید ابوالحسن قدسی صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں