حضرت مولوی محمد رحیم الدین صاحبؓ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد رحیم الدین صاحب موضع حبیب والا ضلع بجنور کے رہنے والے تھے۔ والد صاحب کا نام کریم الدین تھا۔ مڈل پاس کرکے محکمہ جنگلات میں ملازم ہوگئے اورچکروتہ ضلع ڈیرہ دون میں حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے ذریعہ حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔ صاحبِ رؤیا و کشوف تھے۔
آپؓ کا مختصر ذکرِ خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 1997ء میں مکرم اقبال نجم صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔