حضرت میاں نور محمد صاحب کھوکھرؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اکتوبر 2011ء میں حضرت میاں نور محمد صاحب کھوکھرؓ آف امیرپور ضلع ملتان کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
حضرت میاں نور احمد صاحب مدرس مدرسہ امدادی بستی وریام کملانہ (شورکوٹ ضلع جھنگ) کا ذکر حضرت مہدی معہود نے ’’حقیقۃ الوحی‘‘ کے نشان نمبر 141 میں فرمایا ہے۔ آپؓ کے کہنے پر آپ کے چھوٹے بھائی حضرت میاں نور محمد صاحب نے استخارہ کیا اور 15؍اگست 1907ء کو قادیان جاکر حضورؑ کی زیارت اور بیعت کی توفیق پائی۔ بیعت کے بعد حضرت اقدسؑ نے آپ سے ملتان میں سلسلہ کی مخالفت کے حالات دریافت فرمائے تو آپ نے عرض کیا بہت لوگ مخالف ہیں ۔ اس پر حضرت اقدس نے ایک روح پرور تقریر فرمائی جس کے آخری الفاظ یہ تھے: خداتعالیٰ کی قدرت دیکھو کہ جہاں ہماری مخالفت میں زیادہ شور اٹھا ہے وہاں ہی زیادہ جماعت تیار ہوئی ہے جہاں مخالفت کم ہے وہاں ہماری جماعت بھی کم ہے۔
حضرت میاں نور محمد صاحبؓ غریبوں کے ہمدرد اور منکسرالمزاج شخص تھے۔ نماز تہجد کے پابند اور بہت دعاگو تھے۔ حضرت مسیح موعودؑ کا ذکر کرتے ہوئے آپ کی آنکھوں سے اکثر آنسو رواں ہو جاتے تھے۔ گنگارام ہسپتال لاہور میں 28 ؍اکتوبر 1949ء کو آپؓ کی وفات ہوئی۔ حضرت مصلح موعودؓ نے آپؓ کا جنازہ پڑھایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں