حضرت میر محمد اسحٰق صاحبؓ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 1997ء میں مکرم مولانا محمد صدیق شاہد صاحب گورداسپوری اپنے مضمون میں حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حضرت میر صاحبؓ مدرسہ احمدیہ کے ہیڈماسٹر تھے اور ہر بچے پر آپؓ کی شفقت عیاں اور یکساں تھی۔ آپؓ کو یہ امر پسند نہیں تھا کہ بچے کھیس یا چادر وغیرہ اوڑھ کر سکول آئیں کیونکہ اس سے سستی پیدا ہوتی ہے۔ ایک روز میں کھیس اوڑھے آپؓ کے دفتر کے سامنے سے گزرا تو آپؓ نے مجھے بلاکر اپنی اچکن عطا فرمائی کہ آپؓ کا نام لے کر اسے درزی سے درست کروالوں اور آئندہ اسے پہن کر سکول آؤں۔