حضرت ہاجرہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا
حضرت ہاجرہ بیگم صاحبہؓ حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ کی نواسی تھیں اور آپؓ سے براہ راست تربیت یافتہ بھی۔ لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی ممبرات میں آپؓ کا نمبر چھٹا ہے۔
آپؓ حضرت چودھری فتح محمد صاحب ؓناظر تالیف و اشاعت کی اہلیہ تھیں۔ لجنہ کے قیام سے قبل بھی خواتین کی ترقی اور بہبود کے لئے کوشاں رہا کرتیں، سینکڑوں عورتوں کو قرآن شریف پڑھانے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ مدرستہ الخواتین میں بھی زیر تعلیم رہیں۔ لجنہ کے قیام کے بعد نمایاں خدمات کی توفیق پائی۔ صرف 35 سال کی عمر میں 1927ء میں آپؓ کی وفات ہوگئی۔
آپؓ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔