حمد ِ خدا کے ساتھ کروں بات آپؐ کی – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 ؍فروری 2005ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’رحمت تمام‘‘ سے اقتباس
حمد ِ خدا کے ساتھ کروں بات آپؐ کی
اوقات میری کیا کہ کہوں نعت آپؐ کی
یہ اہتمام کائنات اس لئے ہی تھا
آنی تھی ایک روز جو بارات آپؐ کی
شاہوں کو اس کے در کی گدائی پہ ناز ہو
مل جائے جس فقیر کو خیرات آپؐ کی
میں کہہ نہ پا سکوں گا ظفرؔ قصہ مختصر
ہر قول و فعل آپؐ کا ہے نعت آپؐ کی