خدا خدّامِ احمد کو حیاتِ جاودانی دے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں سانحۂ لاہور کے حوالہ سے مکرمہ خانم رفیعہ مجید صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدا خدّامِ احمد کو حیاتِ جاودانی دے
رہِ علم و فضل میں ہر قدم پر کامرانی دے
رہے سایہ فگن رحمت تیری ہر راہ پر اُن کی
جو تیرے پیار سے لبریز ہو ایسی جوانی دے
یہ موجیں مارتا دریا ہوں وحدت کے سمندر کا
بہا دیں کفر و بدعت کو ، انہیں ایسی روانی دے
غلامی میں غلام احمد کی پابندِ سلاسل ہوں
مسیح موعودؑ کے گلشن کی ان کو پاسبانی دے
تُو مالک ہے زمینوں ، آسمانوں ، کُل جہانوں کا
عطا کر حَسَنَۃُ الدُّنیا فضائل آسمانی دے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں