خدا خلیفہ جسے بناتا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 8؍دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

خدا خلیفہ جسے بناتا ہے
اس کو حکمت وہ خود سکھاتا ہے
اس کی باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
اس کا خطبہ دلوں کو بھاتا ہے
نُور مولیٰ سے اُس کا چہرہ بھی
جب بھی دیکھو وہ جگمگاتا ہے
وہ دعاؤں کا اِک خزانہ ہے
جس سے مومن بھی فیض پاتا ہے

خواجہ عبدالمومن صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں