خلافت روح ایماں ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ30؍اپریل 2008ء میں ر۔ش کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
خلافت روح ایماں ہے
بقائے دیں کا ساماں ہے
یہ تسکینِ دل و جاں ہے
کہ اپنا اک نگہباں ہے
سراسر جو مہرباں ہے
جماعت کی بقا اس سے
بڑھے حق کی صدا اس سے
ہمیں تو سب سے بڑھ کر یہ
کہ وابستہ سدا اس سے
عقیدت بے بہا اس سے
نیابت کے نشاں اس میں
محبت کے بیاں اس میں
جمال یار کی باتیں
حدیث دلبراں اس میں
رموز نکتہ داں اس میں