خلافت کی محبت میں دلوں کو یوں فنا رکھنا – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے صدسالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے کلام سے انتخاب پیش ہے:
خلافت کی محبت میں دلوں کو یوں فنا رکھنا
کوئی مسلک اگر رکھنا تو تسلیم و رضا رکھنا
سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا میں چھپی روحِ خلافت ہے
یہ نکتہ بھول مت جانا اسے دل میں بسا رکھنا
یہ لعلِ بے بہا ہے گوہر نایاب ہے پیارو
خلافت کی حفاظت اپنی جانوں سے سوا رکھنا
یہ راہِ عشق ہے اہل یقیں کی راہ گزر ہے یہ
نہ دل میں وسوسہ رکھنا نہ لب پر چوں چرا رکھنا