خلافت کی نعمت عطا جس نے کی ہے – نظم
جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شامل مکرم مقصودالحق صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خلافت کی نعمت عطا جس نے کی ہے
اسی کے تشکر کی یہ جوبلی ہے
خوشی کی یہ ساعت بہت ہی بڑی ہے
اور عہد آفریں اس کی اِک اِک گھڑی ہے
دلوں سے نوائے ثنا اٹھ رہی ہے
تشکّر کے سجدے میں ہر احمدی ہے
خلافت جو ہم کو خدا سے ملی ہے
صدی دوسری میں قدم رکھ رہی ہے
یہ خورشیدِ فردا کی پہلی کرن ہے
نوید سحر جس کے رُخ پہ لکھی ہے
یہ گلزار ملّت کی ایسی کلی ہے
جَلو میں لئے جو بہار آرہی ہے