خلافت کا مقام

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شائع کیا جانے والا سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا یہ ارشاد ہمیشہ پیش نظر رکھے جانے کے لائق ہے:
’’بعض لوگ میری ذات کے ساتھ خصوصیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے مَیں صاف طور پر سنائے دیتا ہوں کہ محض کسی کی ذات سے تعلق رکھنے والے عموماً ٹھوکر کھایا کرتے ہیں۔ میرے خیال میں تو انبیاء کی صفات بھی اُن کے درجہ اور عہدہ کے لحاظ سے ہی ہوتی ہیں نہ کہ اُن کی ذات کے لحاظ سے۔ پس تمہیں درجہ کی قدر کرنا چاہئے، کسی کی ذات کو نہ دیکھنا چاہئے۔
مَیں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص خلافت پر اعتراض کرتا ہے۔ مَیں اُسے کہتا ہوں اگر تم سچے اعتراض تلاش کرکے بھی میری ذات پر کروگے تو خدا کی تم پر لعنت ہوگی اور تم تباہ ہوجاؤگے کیونکہ جس درجہ پر خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے، اُس کے متعلق وہ غیرت رکھتا ہے‘‘۔
(درس القرآن مطبوعہ 1921ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں