خلافت کے امیں ہم ہیں ، امانت ہم سنبھالیں گے – نظم
ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2010ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خلافت کے امیں ہم ہیں ، امانت ہم سنبھالیں گے
جو نعمت چھن چکی پہلے وہ نعمت ہم سنبھالیں گے
خلیفہ کے لبوں سے جو گل و جوہر بکھرتے ہیں
بڑے انمول موتی ہیں ، یہ دولت ہم سنبھالیں گے
اسی کی رہبری میں یہ فلک تک جو رسائی ہے
قسم مولا کی کھاتے ہیں یہ قامت ہم سنبھالیں گے
مرے رہبر ! مرے مُرشد ! ترے خدام کہتے ہیں
تمہیں چھاؤں میں رکھیں گے ، تمازت ہم سنبھالیں گے
ہے تن من دھن فدا اپنا خلافت کی حفاظت میں
عدو نے جو بھی ڈھانی ہو قیامت ہم سنبھالیں گے