خلافت ہے نعمت ، خلافت انعام – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جون 2004ء میں شامل اشاعت مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
خلافت ہے نعمت ، خلافت انعام
خلافت ہے تجدید دیں کا پیام
کروں کیا بیاں اس کی مَیں خوبیاں
اسی سے ہے جاری مئے حق کا جام
اسی کا ہے دامن میسر مجھے
اسی سے ہیں روشن مرے صبح و شام