خورشید جو بجھا تو طلوع قمر ہوا – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے صدسالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب کے کلام سے انتخاب پیش ہے:
خورشید جو بجھا تو طلوع قمر ہوا
روشن خدا کے نُور سے پھر ہر نگر ہوا
تکمیلِ فرض کرکے چلا خُلد کو جو ایک
تو دوسرا ستارا نویدِ سحر ہوا
دیکھو اے مومنو کہ خلافت کے فیض سے
سر دین کا بلند بہ رشک و فخر ہوا