خورشید و ماہ و اختر و پرویں حریم کے – نعت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 18؍جنوری 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم ایچ۔آر ساحر صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خورشید و ماہ و اختر و پرویں حریم کے
سب رنگ و نور عکس ہیں دُرِّ یتیمؐ کے
انفاس میں ہے مُشکِ ختن سے سوا مہک
انداز ہیں تو نکہت موجِ شمیم کے
اُنؐ کا وجودِ پاک ہے قندیلِ حق نما
وہؐ ہیں سراجِ نور رہِ مُستقیم کے
ہیں فخر فقر بھی ، شہِ کون و مکان بھی
ہیں جان و دل نثار اُس قلبِ سلیم کے
ساحرؔ ! ہیں ماورائے گمان و خیال وہ
محبوب ہیں وہؐ حضرتِ ربِّ کریم کے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/wXi6u]

اپنا تبصرہ بھیجیں