خوشبو وہی ، چمن بھی وہی ، رنگِ گُل وہی – نظم

لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی ’’زینب‘‘ جنوری تا مارچ 2006ء میں مکرمہ طیبہ زین صاحبہ کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خوشبو وہی ، چمن بھی وہی ، رنگِ گُل وہی
دیکھو تو پڑھ کے بسملو شجرہ بہار کا
لمحۂ دید غور سے دیکھا کرو اُسے
یہ عکسِ جاں فزا ہے اُسی طرحدار کا

تُو پانچویں بہار ہے باغِ مسیح کی
اُس خاندان کا ہے تُو چشم و چراغ بھی
جوبن میں تیرے اُنہیں بہاروں کے رنگ ہیں
عالی نسب بھی ہے تُو اور عالی دماغ بھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں