دلنشیں ، دلپذیر ، دلآویز – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13نومبر2008 ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
دلنشیں ، دلپذیر ، دلآویز
اک حسیں دلربا خلافت کا
صدقے جائیے وجود پر اس کے
بار جس سے اٹھا خلافت کا
نیچا ہے ہر مقام دانائی
اونچا ہے مرتبہ خلافت کا
قدر جس نے بھی کی خلافت کی
فیض اس کو ملا خلافت کا