دوستو! بہرِ خدا وقت کی قیمت سمجھو – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2006ء میں ’’وقت کی قدر‘‘ کے عنوان سے مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں:
دوستو! بہرِ خدا وقت کی قیمت سمجھو
وقت کی قدر کرو ، وقت غنیمت سمجھو
وقت گزرا ہوا لوٹا نہیں سکتا کوئی
کھوکے اک بار اسے پا نہیں سکتا کوئی
وقت شاہد ہے کہ ہر چیز یہاں فانی ہے
فقط اک ذاتِ خدا دائم و لاثانی ہے
گرچہ دھرتی یہ کئی بار ہوئی زیر و زبر
ایک پل بھی نہ رُکی وقت کی رفتار مگر