راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت، بیٹی کی رخصتی پر کہی جانے والی، مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک دعائیہ نظم سے انتخاب پیش ہے:
راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو
تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو
سر پہ رحمت کا سایہ سلامت رہے
ساتھ تیرے خدا کی حفاظت رہے
بس ہمیشہ اسی کی اماں میں رہو
راحتوں کی حسین گلستاں میں رہو
تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو
تیرے جیون کا مقصد ہو صدق و وفا
تیرے پیش نظر ہو خدا کی رضا
فکر و احساس کے تم جہاں میں رہو
راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو
تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو