راہِ حق کی مشکلیں رحمت کے ساماں ہو گئیں … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30؍ ستمبر 2022ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 23؍مئی 2014ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ’’شہیدان احمدیت‘‘ کے حوالے سے کہی جانے والی ایک نظم شاملِ اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
راہِ حق کی مشکلیں رحمت کے ساماں ہو گئیں
آنسو آہیں اور کراہیں نذرِ جاناں ہو گئیں
جان و مال و آبرو اولاد کی قربانیاں
پیارے آقا کی دعاؤں سے سب آساں ہو گئیں
خود خدا نے لے لیا اپنی پناہوں میں ہمیں
خوں نہائی ساری خوشیاں درد و درماں ہو گئیں
کیسے کیسے ہیرے خاک و خون میں نہلا دیے
قیمتی انسانی جانیں کیسی ارزاں ہوگئیں
’’کیوں غضب بھڑکا خدا کا مجھ سے پوچھو غافلو‘‘
ناری شیطاں کی ادائیں خُوئے انساں ہو گئیں