رخصت ہوا منانؔ خدا دیکھ رہا ہے: یوسفؔ ہوا قربان خدا دیکھ رہا ہے – نظم

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ اکتوبر 2008ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب اور محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کی شہادت کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

سیٹھ محمد یوسف شہید نوابشاہ

رخصت ہوا منانؔ خدا دیکھ رہا ہے
یوسفؔ ہوا قربان خدا دیکھ رہا ہے
معصوموں کا یہ خون تو رنگ لا کے رہے گا
اب کیوں ہو پریشان خدا دیکھ رہا ہے
ہم نے تو کسی سے کبھی نفرت نہیں رکھی
رکھا ہے جو یہ ایمان خدا دیکھ رہا ہے
تم کیسے مٹادو گے جو تقدیر اٹل ہے
اے وقت کے نادان خدا دیکھ رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X