روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر 2004ء
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر برائے 2004ء سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ مغربی افریقہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ حضور انور نے اس دورہ میں جن چار ممالک (غانا، بورکینافاسو، بینن اور نائیجیریا) کا دورہ فرمایا، اُن ممالک کی تاریخ ، اُن ممالک میں احمدیت کا آغاز اور ترقی کا جائزہ، حضور انور کے دورۂ کی تفصیلی رپورٹس نیز براعظم افریقہ کے حوالہ سے بھی بہت سی معلومات اس شمارہ میں یکجا کرکے پیش کی گئی ہیں۔قریباً ایک سو بڑے سائز کے صفحات پر مشتمل اس خصوصی اشاعت میں دورۂ افریقہ کے حوالہ سے اہم تصاویر بھی شامل ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک شمارہ ایک تاریخی دستاویز کے طور پر محفوظ کئے جانے کے لائق ہے۔