زندگی دیتا ہے ہم کو مسکرانا آپ کا – حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی مدح میں
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مئی 2001ء کی زینت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی مدح میں کہی گئی ہے- اس نظم میں سے چند اشعارہدیہ قارئین ہیں:
زندگی دیتا ہے ہم کو مسکرانا آپ کا
غم بھلاتا ہے ہمیں منبر پہ آنا آپ کا
ہم کو سو جاں سے ہے پیارا آستانہ آپ کا
دیکھنا ہے آپ کو گویا کہ پانا آپ کا
آپ ہی تو زندگی ہیں زندگی کی شان ہیں
میرے دل کی سلطنت کے آپ ہی سلطان ہیں
تلخیٔ حالات میں اِک آپ اطمینان ہیں
کیا ہوا جو اب دیارِ غار کے مہمان ہیں
عدل کے جاری کرے گی سلسلے اگلی صدی
امن کی برسات میں پھولے پھلے اگلی صدی
مندمل کر دے گی سارے آبلے اگلی صدی
دیکھنی ہے آپ کے سایہ تلے اگلی صدی
پیار ہے تجھ سے محبت کی قسم کھاتے ہیں ہم
فخر ہے اس رشتہ خاطر پہ اِتراتے ہیں ہم
حکم دیں ہم کو تو سر کے بل چلے آتے ہیں ہم
دیکھ لیں جو آپ کو تو سیر ہو جاتے ہیں ہم