سال نو مبارک
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہم نئے عیسوی سال میں داخل ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا ہے کہ اس نئے سال کا اختتام بھی ہم اُس کے فضلوں اور اُس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی بقیہ زندگی اُس کی رضا کے مطابق اور اُس کی رحمت کو ہر پہلو سے جذب کرتے ہوئے گزاریں۔ آمین
اللہ تعالیٰ ہمیشہ کی طرح نئے سال میں بھی ہماری دعاؤں کی قبولیت بڑھاتا چلا جائے۔ آمین
والسلام
محمود احمد ملک