سورج مُکھی (Sunflower)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 5 جون 2020ء)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ستمبر 2011ء میں سورج مکھی کے پھول کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون عزیزم وجاہت احمد کامران ورک کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

روس، یوکرائن اور پیرو کا قومی پھول سورج مکھی ہے۔ یہ پودا سب سے پہلے امریکہ میں دریافت ہوا اور سورج سے مماثلت کی بِنا پر اسے یہ نام دیا گیا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ دن کے وقت اس کا رُخ سورج کی طرف ہی رہتا ہے۔ سولہویں صدی میں اس کے بیج یورپ میں لائے گئے جہاں اس کے بیجوں سے خوردنی تیل نکالا جانے لگا۔ اس کے بیج میں قریباً پچاس فیصد تک اعلیٰ قسم کا تیل اور بیس فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں۔ اس کا تنا کاغذ بنانے میں کام آتا ہے۔ اس کے کھیتوں سے شہد کی مکھیاں بہترین قسم کا شہد وافر مقدار میں تیار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں