فضائے عالم امکاں پہ چھا گیا وہ شخص – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب:
فضائے عالم امکاں پہ چھا گیا وہ شخص
دلوں پہ زہد کا سکّہ بٹھا گیا وہ شخص
وہ جس کا روئے منور تھا مثل ماہ تمام
جو اپنا والہ و شیدا بنا گیا وہ شخص
عمل تھا اس کا ہمیشہ قلوب کی تسخیر
جو دشمنوں کو بھی اپنا بنا گیا وہ شخص
خودی میں ڈوب کے ابھرا وہ باخدا بن کر
اور اس عمل سے خدائی پہ چھا گیا وہ شخص