فَنا کے باب میں اُس کو بَقا نصیب ہوئی – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 4؍ ستمبر 2009ء میں شامل مکرم ناصر احمد سید صاحب کے کلام بعنوان ’’ہمارا دوست محمد‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
فَنا کے باب میں اُس کو بَقا نصیب ہوئی
تھا خوش نصیب کہ رب کی رضا نصیب ہوئی
خوشا کہ لکھی ہے تاریخ احمدیت کی
زَہے نصیب کہ خِدمت جُدا نصیب ہوئی
وہ اک سپوت تھا مَردِ جَری جماعت کا
ہَر اک محاذ پہ اس کو ضِیاء نصیب ہوئی
کیا ہے ذکر خلیفہ نے اُس کا خُطبے میں
بہت ہی کم یہ کِسی کو جزا نصیب ہوئی