ہمراہ مناجات کا ایک شور گیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اکتوبر 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب کے بارہ میں شائع ہونے والی مکرم مبشر احمد محمود صاحب کی نظم سے انتخاب:

ہمراہ مناجات کا ایک شور گیا ہے
جس رہ کا مسافر تھا اسی اَور گیا ہے
تاریخ کتابیں یہ مقالے یہ حوالے
اک علم کا دریا تھا جو رُخ موڑ گیا ہے
پھر ویسا کوئی آئے گا پر دیر لگے گی
مشکل سے بھرے گا جو خلا چھوڑ گیا ہے
کیا جانیے ہو خامہ و قرطاس بھی گریاں
اک یار کہن رشتہ جاں توڑ گیا ہے
افسردہ سی گلیاں ہیں در و بام ہیں خاموش
شاید کہ مرا شہر کوئی چھوڑ گیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں