قیام پاکستان کے لئے جماعت احمدیہ کے بے لوث خدمات
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ اگست 1995ء میں مکرم عبدالقدیر صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ واحد مذہبی جماعت تھی جو برصغیر کے مسلمانوں کے تحفظ اور بقاء کے لئے سرگرم عمل رہی اور حضرت مصلح موعودؓ کے مضامین اور تقاریر نے مسلمانانِ ہند کی وہ راہ متعین کی جس پر چل کر مسلمانوں کو ایک آزاد اسلامی مملکت کے قیام کی توفیق ملی۔