لجنہ اماء اللہ جرمنی کا ’’خدیجہ‘‘
لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ کا 2005ء کا شمارہ بڑے سائز کے A5 سائز کے قریباً ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا بیشتر حصہ خلفاء سلسلہ کے بیان فرمودہ نصیحت آموز ارشادات پر مبنی ہے جن میں عورتوں کی مخصوص کمزوریوں کے دُور کرنے اور اُن میں اخلاقی ترقی اور تربیتی امور کے حوالہ سے نہایت پُراثر انداز میں توجہ دلائی گئی ہے۔