لرزتی کپکپاتی اک جماعت کو سنبھالا تھا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2اگست 2008ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
لرزتی کپکپاتی اک جماعت کو سنبھالا تھا
خدا کے ہاتھ نے دشتِ بلا سے خود نکالا تھا
پھر اس کے فضل کا انداز ویسا ہی نرالا تھا
بہت ہی مختصر سی رات تھی اور پھر اجالا تھا
ہمیشہ سے وہی قدرت عجب جلوے دکھاتی ہے
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے
ہوا کہ دوش پر آقا ترا دیدار ہوجانا
کئی غافل پڑی روحوں کا یوں بیدار ہوجانا
تری صحبت کو پا کر پھر مع الابرار ہوجانا
خلافت ہی کی برکت ہے مرے اشعار ہوجانا
یہ حبل اللہ ہے جو خالق سے بندے کو ملاتی ہے
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے