حضرت حافظ مولوی عظیم بخش صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ فروری 2009ء میں حضرت حافظ مولوی عظیم بخش صاحبؓ پٹیالوی کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
حضرت حافظ صاحبؓ اصل میں موضع بنگہ ضلع ہوشیارپور کے رہنے والے تھے لیکن پٹیالہ میں تعلیم پاکر وہیں مقیم ہوگئے تھے۔ آپ نابینا تھے لیکن اس کے باوجود نہایت ذی علم اور فارسی و عربی پر کافی دسترس رکھتے تھے۔ آپؓ نے 1891ء میں حضورؑ کی بیعت کی۔ بیعت کے بعد آپ کو بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن آپ نہایت استقامت سے ایمان پر قائم رہے۔ آپؓ نے حضورؑ کی تصدیق میں ایک خط اور اپنی ایک فارسی نظم حضورؑ کی خدمت میں بھیجی جو حضورؑ نے اپنی کتاب ’’نشان آسمانی‘‘ میں درج فرمائی ہے۔
حضرت حافظ صاحبؓ جماعت احمدیہ کے دوسرے جلسہ سالانہ منعقدہ دسمبر 1892ء میں شامل ہوئے۔ حضورؑ نے ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ میں شاملین جلسہ میں آپؓ کا نام بھی درج فرمایا ہے۔
17 فروری 1906ء کو حضرت حافظ صاحبؓ کی وفات پٹیالہ میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں