لوگو! اگر ہو اُلفتِ پُرنور دیکھنا – نظم
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2009ء میں مکرم ڈاکٹر محمد عامر خانصاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
لوگو! اگر ہو اُلفتِ پُرنور دیکھنا
لندن میں جاکے حضرتِ مسرور دیکھنا
خطبے میں تیرا لہجۂ شیریں تو یوں لگے
جنت میں جیسے خوشۂ انگور دیکھنا
جب جب بھی دیکھنا ، رُخِ انور حضور کا
عشقِ خدا کے نُور سے معمور دیکھنا