محترمہ خدیجہ کوپ مین صاحبہ

محترم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب کی اہلیہ محترمہ المعروف امّاں خدیجہ (کوپ مین) 11؍جنوری 2001ء کو قریباً 78 سال کی عمر میں لندن میں وفات پاگئیں۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2001ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحومہ قریباً بیس سال سے لندن میں مقیم تھیں، دینی خدمات اور علمی کاموں میں پیش پیش تھیں۔ سالہاسال تک دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں اعزازی خدمت کی توفیق پائی۔ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے براہ راست بھی کئی علمی اور جرمن ترجمہ کے کام بھی آپ سے کروائے۔

انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب

آپ جرمن تھیں اور آپ نے حضرت مصلح موعودؓ کے دَور میں قبول احمدیت کی توفیق پائی تھی۔ احمدی ہونے پر آپ کا نام جمیلہ رکھا گیا جسے 1967ء میں شادی کے بعد محترم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب نے بدل کر خدیجہ کردیا۔ ڈاکٹر صاحب واقف زندگی تھے چنانچہ آپ بھی اُن کے ہمراہ سیرالیون، غانا اور برطانیہ میں رہیں۔ 1987ء میں ڈاکٹر صاحب لندن میں ہی وفات پاگئے۔
اماں خدیجہ وقت کی بہت پابند تھیں اور دوسروں سے پابندی کرواتی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں