محترمہ سڈنی مَیری ساقی صاحبہ

1954ء میں نائیجیریا کے کثیر الاشاعت مقامی اخبار جو ’’ڈیلی مرر‘‘ کے زیر انتظام شائع ہوتا تھا کی فیچر رائٹر مس پرٹؔ نائیجیریا کے ایک احمدیہ مرکز میں تشریف لائیں۔ ان کی والدہ مغربی افریقہ میں آکسفورڈ پریس کی نمائندہ تھیں اور حضرت حکیم فضل الرحمان صاحبؓ امیر جماعت نائیجیریا سے کتاب ’’لائف آف محمد‘‘لکھوا کر طبع کرواچکی تھیں۔ اس کتاب کے پہلے ایڈیشنوں کے دیباچہ میں ان کا نام بھی آتا رہا ہے۔ بعد میں یہ دیباچہ کتاب سے نکال دیا گیا تھا۔ مس پرٹ نے احمدیہ مرکز کے اخبار ’’ٹرتھ‘‘ میں ’’اشاکے‘‘ کے نام سے عورتوں کیلئے ایک کالم لکھنا شروع کیا جو کچھ عرصہ جاری رہا۔ بعد ازاں وہ جنوبی افریقہ چلی گئیں جہاں سے اپریل 1957ء میں قبولِ احمدیت کی توفیق پائی۔ اس کے بعد انہوں نے احمدیت کے متعلق بھی لکھنا شروع کیا۔ چنانچہ ان کا ایک کتابچہ ’’ایک یورپین عورت کے اسلام کے متعلق خیالات‘‘ نائیجیریا کے علاوہ ربوہ اور قادیان سے بھی شائع کرواکر تقسیم کیا گیا۔
جون 1958ء میں آپ کی شادی محترم مبارک احمد ساقی مبلغ سلسلہ (سابق ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن) سے انجام پائی۔ اکتوبر 1988ء میں لندن میں آپ کی وفات ہوئی۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ستمبر 1996ء میں محترم نسیم سیفی صاحب کے قلم سے محترمہ سڈنی مَیری ساقی صاحبہ کا ذکر خیر شائع ہوا ہے۔

مکرم نسیم سیفی صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں