محترم ثاقب زیروی صاحب
مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے سہ ماہی ’’النداء‘‘ مارچ تا جون 2002ء میں مکرم سعید احمد مجید صاحب کے مضمون میں محترم ثاقب زیروی صاحب کے بارہ میں معروف شاعر احمد فراز صاحب کے حوالہ سے لکھا ہے:
’’ثاقب زیروی جیسے لوگ محض شخصیتیں نہیں تہذیبیں ہوا کرتی ہیں۔ ان کو سنبھالے رکھنا اور ان کی حفاظت کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یہ ایسی شخصیات ہیں کہ جن کے بارہ میں یہ شعر ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ یہ چند شمعیں ہیں ان کے گرد حلقہ کرکے بیٹھ جاؤ تاکہ کچھ تو روشنی ان سے حاصل ہوتی رہے‘‘۔
نامور کالم نگار، شاعر، ادیب، صحافی، دانشور جناب منو بھائی کہتے ہیں:
’’جب دلوں کی آرٹریز سکڑ رہی ہوں اور معاشرہ کی رگوں میں اندھیرا اُتر رہا ہو، ایسے دَور میں ثاقب زیروی جیسے لوگ روشنی کی کرن ہوتے ہیں‘‘۔