محترم حسن بردائی صاحب کا قبول احمدیت
جماعت احمدیہ جنوبی افریقہ کا ترجمان رسالہ ’’العصر‘‘ مئی و جون 1996ء خصوصی اشاعت ہے اور 7؍اپریل 1996ء کو جنوبی افریقہ کے 33ویں جلسہ سالانہ کے موقعہ پر کی جانے والی تقاریر سے مزین ہے۔
اس شمارہ میں محترم حسن بردائی صاحب آف مراکش کی قبول احمدیت کی داستان بھی شائع ہوئی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود آپ عملاً اچھے مسلمان نہیں تھے اور اپنی اصلاح کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی تھی۔ کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) آنے کے بعد آپ کی ملاقات اپنے ایک ہم وطن دوست محترم عبد الحیٔ صاحب سے ہوئی جو احمدیت قبول کرچکے تھے۔ اُنہی کی دعوت الی اللہ اور جماعتی لٹریچر کے تفصیلی مطالعہ کے بعد آپ نے بھی احمدیت قبول کر لی اور پھر اخلاقی و روحانی ترقی سے آشنا ہوئے۔