محترم حمید احمد لائلپوری صاحب کا ایک خواب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ اپریل 1996ء میں محترم حمید احمد صاحب لائلپوری مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم بشیرالدین احمد سامی صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو جب نوبل انعام ملنے والا تھا تو ایک ہفتہ قبل محترم حمید صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ٹیلی ویژن پر اعلان ہو رہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو نوبل انعام دیا گیا ہے۔ انہوں نے فی الفور ڈاکٹر صاحب کی بیگم کو اطلاع کی اور بعد ازاں محترم ڈاکٹر صاحب کی دعوت پر سویڈن میں منعقدہ اس شاہی تقریب میں وہ بھی شامل ہوئے جس میں محترم ڈاکٹر صاحب کو نوبل انعام دیا گیا۔