محترم خواجہ عبد الستار صاحب درویش
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم خواجہ عبد الستار صاحب درویش کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ آپ حضرت خواجہ محمد عبداللہ صاحبؓ عبدل کے بیٹے اور حضرت خواجہ میاں گلاب دین صاحب ؓ کے پوتے تھے۔ مہمان نواز، کم گو اور بے ضرر انسان تھے۔ خاندان حضرت مسیح موعود علہ السلام سے گہرا تعلق تھا۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا دفتر زائرین میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔آپ کی وفات 14مئی 2008ء کو ہوئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لندن میں آپ کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔